slotcosino Publish time 2025-12-18 22:12:21

ٹریڈنگ ایپس کی غیر قانونی پروموشن، ٹک ٹاکر زرق نذیر کی عبوری ضمانت منظور

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538793_566049_zark_updates.jpg
زرق نذیر— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

سیشن کورٹ میں آن لائن ٹریڈنگ ایپس کی غیر قانونی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکر زرق نذیر کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج سلمان منصور قریشی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کو ملزم کو 6جنوری تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-14/1537480_093849_updates.jpg
پاکستان آکر نیشنل سائبر انوسٹی گیشن ایجنسی کی تحقیقات کا سامنا کروں گا، برٹش پاکستانی ٹک ٹاکر زریق نذیر

برٹش پاکستانی ٹک ٹاکر زریق نذیر کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر نیشنل سائبر انوسٹی گیشن ایجنسی کی تحقیقات کا سامنا کروں گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عدالت نے ملزم کو تفتیش جوائن کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزم زرق نذیر کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

خیا ل رہے کہ برٹش پاکستانی ٹک ٹاکر زرق نذیر کا گزشتہ دنوں کہنا تھا کہ پاکستان آکر نیشنل سائبر انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحقیقات کا سامنا کروں گا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاکر زرق نذیر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایجنسی میرے ساتھ منصفانہ سلوک کرے گی، رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی گرفتاری کا عینی شاہد ہوں، ان کے فون تقریباً 48 گھنٹے بند رہے۔

زرق نذیر کا کہنا ہے کہ پہلے انکوائری میں شامل نہیں ہوا کیونکہ ڈر تھا کہ بلیک میل اور تشدد کا خطرہ تھا، ڈکی بھائی والے سلوک سے خوفزدہ تھا، پیر کو پاکستان واپس جاؤں گا، ندیم اور رجب کے ساتھ واپسی کا ارادہ تھا لیکن وہ مطلع کیے بغیر روانہ ہو گئے۔
Pages: [1]
View full version: ٹریڈنگ ایپس کی غیر قانونی پروموشن، ٹک ٹاکر زرق نذیر کی عبوری ضمانت منظور