سی آئی ایس گیمز، پاکستانی عبدالرحمان نے برانز میڈل جیت لیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-04/1516331_7947362_CIS_updates.jpgکامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ اسٹیٹس (سی آئی ایس) گیمز میں پاکستان کے عبدالرحمان نے ریسلنگ کا برانز میڈل جیت لیا۔
سی آئی ایس گیمز میں برانز میڈل کی باوٹ میں عبدالرحمان نے ترکمانستان کے عبدالمقیط نبی کو شکست دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-04/1516304_070159_updates.jpg
چوتھا آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان نیوی کے نام
چوتھی چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان نیوی نے 3 کے مقابلے میں 4 گول سے اپنے نام کر لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پاکستانی ریسلر نے 65 کلو گرام مقابلوں میں تیسری پوزیشن کی باؤٹ 10-5 سے جیت لی ہے۔
مقابلے فیصلہ کن باؤٹ کے پہلے راؤنڈ میں عبدالرحمان نے 3 اور دوسرے میں 7 ٹیکنیکل پوائنٹ لیے۔
عبدالرحمان نے اس سے قبل کوارٹر فائنل میں بیلا روس کے ریسلر کو شکست دی تھی جبکہ انہیں سیمی فائنل میں کرغزستان کے کھلاڑی نے مات دی۔
پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے عبدالرحمان کے میڈل جیتنے پر کہا کہ ریسلرز ثابت کر دیا کہ پاکستان کے پہلوان دنیا بھر میں بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Pages:
[1]