slotcosino Publish time 2025-12-18 23:30:11

کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر سفر سے گاڑیاں خراب، ہڈی پسلی ایک





https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538797_3955878_road_updates.jpgفوٹو: پی پی آئی

کراچی میں کئی سڑکیں تعمیر و مرمت کی منتظر ہیں، تو بہت سی ایسی ہیں جنہیں دوبارہ بنانے کے لیے کھود کر چھوڑ دیا گیا ہے۔

شہر کی ان ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر سفر کریں تو ایک طرف گاڑیاں خراب اور چلانے والوں کی ہڈی پسلی ایک ہو جاتی ہے تو دوسری طرف گردو غبار کا ایسا طوفان اُٹھتا ہے کہ سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے۔

لگ بھگ ایک سال سے یہی صورتحال ہے، شہری پریشان ہیں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں مگر سندھ حکومت، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ایم سیز سمیت کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538797_5539768_road1_updates.jpg
—فوٹو: پی پی آئی

کراچی کے ضلع شرقی، غربی، جنوبی، وسطی، کیماڑی، ملیر اور کورنگی کے کئی علاقوں کو پینے کے پانی، سیوریج اور تباہ حال سڑکوں جیسے اہم مسائل کا سامنا ہے۔

برسوں سے تباہ حال سڑکوں نے سفر کو ہی تکلیف دہ نہیں بنایا بلکہ شہر پر 24 گھنٹے طاری رہنے والی آلودگی کو بھی مسلط کر رکھا ہے جس سے لوگ بیمار رہنے لگے ہیں۔

شہر کراچی کا انتظامی کنٹرول کے ایم سی، ٹاؤنز، کنٹونمنٹ بورڈز، کے پی ٹی، اور ریلویز سمیت بیک وقت 23 اداروں میں تقسیم ہے، جبکہ کے ایم سی کو صرف 32 فیصد لینڈ کنٹرول کے اختیارات حاصل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538797_1988532_road2_updates.jpg
—فوٹو: آئی این پی

نارتھ ناظم آباد کراچی کا وہ علاقہ ہے جو کبھی اپنی بہترین اور کشادہ سڑکوں کی وجہ سے مشہور تھا، لیکن اب ٹوٹی اور کُھدی ہوئی سڑکوں، گرد و غبار اور تباہ حال سیوریج سسٹم کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-28/1485293_051130_updates.jpg
کراچی: کئی علاقوں میں خراب سڑکوں کے باعث شہری مشکلات کا شکار

کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مکینوں کا شکوہ ہے کہ نہ میئر، نہ ٹاؤن چیئرمین، نہ سندھ حکومت اور نہ ہی یہاں کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کسی کو بھی یہاں کے بدترین انفرااسٹراکچر سے کوئی سروکار نہیں۔

کراچی کی کئی سڑکیں پہلے سے خستہ حال تھیں، جبکہ رہی سہی کسر گیس لائن کے لیے کی گئی کھدائی نے پوری کر دی۔

ایس ایس جی کی جانب سے ٹاؤن انتظامیہ کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے اربوں روپے کے فنڈز بھی دیے گئے تھے مگر کئی مہینے گزرنے کے باوجود منظر نامہ وہی کا وہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-29/1485545_065624_updates.jpg
کراچی: بارش کے بعد سڑکوں پر گڑھے پڑنے سے گاڑیاں دھنس گئیں

کراچی کے علاقے گارڈن میں اب تک پانی سڑک پر موجود ہے جسکی وجہ شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، اولڈ سٹی ایریا میں بولٹن مارکیٹ، نیو چالی، گرومندر لیاری سمیت کچھ علاقوں میں تاحال بارش کا پانی موجود ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب حالیہ بارشوں کے بعد جس پیچ ورک کا دعویٰ کیا گیا وہ بھی چند سڑکوں تک محدود رہا۔

دلچسپ بات یہ کہ کراچی کی بلدیاتی نمائندگی پیپلز پارٹی اور جماعتِ اسلامی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے پاس ہے مگر ناقص کارکردگی پر سوال اُٹھیں تو سب ایک دوسرے پر ملبہ ڈالتے نظر آتے ہیں۔

یہاں جب بھی غیر معیاری تعمیرات اور ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کی بات کی گئی تو شفافیت اور میرٹ پر ٹینڈرز کا عندیہ دیا گیا لیکن نتائج نہ آ سکے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-30/1485964_050531_updates.jpg
رقم وصولی کے باوجود ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی، مرتضیٰ وہاب کا سعید غنی کو خط

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گیس کی فراہمی ضروری ہے مگر سڑکوں کی مرمت بھی اتنی ہی اہم ہے، بیشتر سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں، حالیہ بارشوں سے مزید بگاڑ پیدا ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شہر کے انفرااسٹرکچر کے لیے 25 ارب کے پیکیج کا اعلان کر چکے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایک ارب سے سڑکوں کی بہتری کے لیے کام شروع کیا ہے جبکہ ایم این ایز بھی کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز منظور کروا چکے ہیں اور شہر ترقی کا منتظر ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے منتخب نمائندوں کا خواہ کسی بھی جماعت سے ہوں شہر کے مسائل اور بہتر تعمیر کے لیے ایک پیج پر آنا ضروری ہے۔
Pages: [1]
View full version: کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر سفر سے گاڑیاں خراب، ہڈی پسلی ایک