امارات میں تیز بارش، سڑکوں پر پانی جمع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538802_2013562_GAZA-new_updates.jpgدبئی ایئر پورٹ پر بارش کے بعد کا ایک منظر—تصویر بشکریہ گلف نیوز
متحدہ عرب امارات میں جمعرات کو تیز بارش ہوئی۔
شارجہ میں زیادہ اور مسلسل بارش ہوئی اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں بارش سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا۔
ادھر حکام نے دبئی میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران خراب موسمی حالات کی متوقع صورتِ حال پر پولیس نے حفاظتی الرٹ جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ امارات میں اس ہفتے موسمی اتار چڑھاؤ کا سامنا ہے۔
شارجہ پولیس نے بھی انتباہ جاری کرتے ہوئے گاڑی چلانے والوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران احتیاط برتیں، رفتار کم رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔
ڈرائیوروں کوساحلی علاقوں، وادیوں اور سیلابی پانی جمع ہونے والے علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
Pages:
[1]