کراچی بار کے انتخابات 20 دسمبر کو کروانے کی تجویز منظور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538827_8544592_khi-bar_updates.jpg—فائل فوٹو
کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے معاملے پر بار کا ہنگامی جنرل باڈی اجلاس ہوا ہے جس میں 20 دسمبر کو الیکشن کروانے کی تجویز منظور ہوئی ہے۔
صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کل صبح سندھ ہائی کورٹ کے باہر جمع ہوں گے، چیف جسٹس سے ہفتے کو الیکشن کروانے کی استدعا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے استدعا کریں گے کہ نیا الیکشن کمشنر تعینات کریں، کل کوئی ہڑتال نہیں کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538794_052307_updates.jpg
کراچی بار ایسوسی ایشن کا آج ہونے والا الیکشن ملتوی
کراچی بار ایسوسی ایشن کا آج ہونے والا الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ نے کہا کہ ہم نے چیف جسٹس سے نیا الیکشن کمشنر مقرر کرنے کی استدعا کی تھی، چیف جسٹس نے فوری طور پر نیا الیکشن کمشنر مقرر کرنے سے انکار کر دیا۔
واضح رہے کہ کراچی بار ایسوسی ایشن کا آج ہونے والا الیکشن ملتوی کر دیا گیا تھا۔
اس حوالے سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ الیکشن کمشنر کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث آج کا الیکشن ملتوی کیا گیا۔
Pages:
[1]