slotcosino Publish time 2025-12-19 05:21:12

بھارت: آن لائن بیٹنگ اور جوئے کی ایپس چلانے والے یوٹیوبر سے لگژری گاڑیاں برآمد

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538832_4432225_cars_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں آن لائن بیٹنگ اور جوئے کی ایپس چلانے والے یوٹیوبر سے لگژری گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع اُناؤ کے رہائشی انوراگ دویدی کے گھر تلاشی کے دوران لیمبورگینی یورس، بی ایم ڈبلیو زیڈ فور اور مرسڈیز بینز سمیت 4 مہنگی اسپورٹس کاریں برآمد کی گئی ہیں۔

آن لائن بیٹنگ اور جوئے کی ایپس کے ذریعے غیر قانونی دولت کمانے والے یوٹیوبر انوراگ دویدی کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بڑی کارروائی کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538832_6278792_carr_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیا



ادارے کے مطابق انوراگ دویدی نے اسکائی ایکسچینج اور دیگر آن لائن جوئے کی ایپس کی تشہیر کر کے خطیر رقم کمائی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-02/1477163_110929_updates.jpg
ترکیہ میں خواتین کو ہراساں کرنے پر بھارتی یوٹیوبر گرفتار

ترک میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو میں یوٹیوبر نے ہندی زبان میں ترک خاتون کے بارے میں نہایت نازیبا بات کرتے ہوئے ناظرین سے پوچھا کہ کیا اُسےhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

حکام کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی آمدن کو مختلف طریقوں سے منی لانڈرنگ کے ذریعے سفید کیا گیا اور پھر لگژری گاڑیوں اور قیمتی اثاثوں کی خریداری میں استعمال کیا گیا۔

تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دویدی نے غیر قانونی کمائی سے حاصل اثاثوں کو جائز ظاہر کرنے کی کوشش کی، وہ اپنے یوٹیوب چینل پر جوئے اور بیٹنگ ایپس کی تشہیر کرتا تھا، جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ ان پلیٹ فارمز سے جڑ گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-10/1479310_111205_updates.jpg
یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کی گئی اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا گیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ غیر قانونی رقوم حوالہ نیٹ ورک، مول اکاؤنٹس اور نقد رقم کے ذریعے وصول کی گئیں، جبکہ دویدی اور اس کے اہلِ خانہ کے بینک اکاؤنٹس میں بڑی رقوم بغیر کسی جائز کاروباری جواز کے منتقل ہوئیں، یوٹیوبر نے دبئی سمیت بیرونِ ملک غیر منقولہ جائیدادیں بھی خریدیں۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: آن لائن بیٹنگ اور جوئے کی ایپس چلانے والے یوٹیوبر سے لگژری گاڑیاں برآمد