slotcosino Publish time 2025-12-19 06:00:44

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے نشے کے عادی بچے کی تربیت کا بیڑا اٹھا لیا

پاکستانی نژاد برطانوی سابق عالمی چیمپئن عامر خان نے باکسر بننے کے خواہش مند نشے کے عادی بچے کی تربیت کا بیڑا اٹھا لیا۔

برطانیہ کے شہر بولٹن میں پیدا ہونے والے سابق پروفیشنل باکسر 39 سالہ عامر خان نے مذکورہ بچے کی کلپ شیئر کی۔ اسٹیکر فروخت کرنے والا بچہ سگریٹ پینے اور چرس کے نشہ کا عادی ہے۔



/2025/12/pic1766087217-1.jpg





ویڈیو میں بچے نے مستقبل میں باکسر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سابق عالمی چیمپئن عامر خان نے بچے کی ناگفتہ حالت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پیشکش کی ہے کہ وہ مذکورہ بچے کو سڑک سے اٹھا کر پاکستان میں اپنی باکسنگ اکیڈمی میں اس کی تربیت کا اہتمام کریں گے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے نشے کے عادی بچے کی تربیت کا بیڑا اٹھا لیا