پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر انجم سعید وطن واپسی پر مبینہ طور پر جہاز میں سگریٹ نوشی کرتے پکڑے گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1538985_7819238_hock_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر انجم سعید پرو ہاکی لیگ سے وطن واپسی پر مبینہ طور پر جہاز میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
ذرائع کے مطابق ارجنٹینا سے وطن واپسی پر ٹرانزٹ کے لیے جہاز ایک دوسرے ایئرپورٹ پر رُکا۔
اس معاملے پر ذرائع کا کہنا ہے کہ بتایا گیا کہ جہاز واپسی پر برازیل میں ٹرانزٹ کے لیے رُکا تو جہاز رُکنے پر انجم سعید نے مبینہ طور پر سگریٹ نوشی کی۔
ذرائع کے مطابق جہاز کے عملے نے سگریٹ نوشی پر شکایت کی تو سیکیورٹی عملے نے انجم سعید کو آف لوڈ کردیا۔ بعدازاں منیجر انجم سعید اور ایک کھلاڑی کے علاوہ باقی تمام اسکواڈ وطن واپس روانہ ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انجم سعید کے معاملے پر پورے اسکواڈ نے خوب منت سماجت کی لیکن سیکیورٹی کے عملے نے ایک نہ سنی اور سگریٹ نوشی کے حوالے سے سخت قوانین لاگو کیے اور انہیں آف لوڈ کردیا۔
واضح رہے کہ قومی اسکواڈ 2 روز قبل وطن واپس پہنچ چکا ہے جبکہ انجم سعید اور ایک کھلاڑی گزشتہ شب وطن واپس آگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں اپنی تحویل میں لیا اور جرمانہ بھی کیا، اثرو رسوخ استعمال بھی کیا گیاتاہم معاملہ جرمانے پر ختم ہوا۔
یاد رہے کہ اس معاملے سے متعلق انجم سعید اور پاکستان ہاکی فیڈریشن سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔
Pages:
[1]