جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی کا کمائی سے متعلق اہم انکشاف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1538996_7959738_1_updates.jpg--فائل فوٹوپاکستان کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) ،جو جلد ہی 1 کروڑ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کرنے والے ہیں، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
چند ماہ قبل ڈکی بھائی کو مبینہ طور پر اپنی ویڈیوز میں بیٹنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر کے الزامات پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، بعدازاں نومبر کے آخر میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر واپسی کرتے ہوئے دوبارہ روزانہ ولاگز بنانا شروع کر دیے، آج اپنے تازہ ولاگ میں انہوں نے اپنی آمدنی اور یوٹیوب چینل تک رسائی سے متعلق اہم انکشافات کیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-17/1538311_100150_updates.jpg
وی لاگ بنانا بھول گیا تھا، ڈکی بھائی کا اعتراف
جوئے کی ایپ کی تشہیر میں ملوث، حال ہی میں ضمانت پر رہائی پانے والے پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے اعتراف کیا ہے کہ 100 دن جیل میں قید رہنے کے بعد ولاگ بنانا بھول گیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ اس وقت مجھے اپنے ہی یوٹیوب چینل تک مکمل رسائی حاصل نہیں، چینل پر صرف یہ نوٹی فکیشن آ رہا ہے کہ میں بطور ایڈیٹر شامل ہوں، مجھے نہ تو چینل کی آمدنی کی تفصیلات نظر آ رہی ہیں اور نہ ہی ویڈیوز اپلوڈ یا ڈیلیٹ کرنے کی اجازت ہے۔
ڈکی بھائی نے ولاگ میں کہا کہ میرے پاس اپنے یوٹیوب چینل کی رسائی نہیں ہے، ایڈسینس بلاک کر دیا گیا ہے، لوگ جو کہتے ہیں کہ میں نے جیل کے بعد بہت پیسہ کمایا، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ میں نے ایک روپیہ بھی نہیں کمایا، یہ چینل اس وقت میرا نہیں رہا، میرے ساتھ شدید ناانصافی ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں ریسٹورنٹ سے متعلق معاملات پر بھی فی الحال خاموش ہوں، جبکہ میرے دوست تمام معاملات اور اخراجات سنبھال رہے ہیں۔
ڈکی بھائی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔
Pages:
[1]