slotcosino Publish time 2025-12-19 16:24:35

امیر گیلانی سے محبت پہلے مجھے ہوئی: ماورا حسین کا اعتراف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539005_6314338_3_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے ایک انٹرویو میں اپنی محبت کی کہانی سے متعلق کئی انکشافات کیے اور بتایا کہ امیر گیلانی سے محبت سب سے پہلے مجھے ہوئی تھی۔

ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کو شوبز کی خوبصورت اور پسندیدہ جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی یہ جوڑی ایک دوسرے کے لیے اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرتی ہے اور زندگی و کیریئر کے ہر موڑ پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتی نظر آتی ہے۔

ماورا حسین نے کہا کہ میں نے سب سے پہلے امیر گیلانی کی معصومیت اور خوبصورتی کو محسوس کیا، بعد ازاں جب میں نے ان کی شخصیت کو قریب سے جانا تو یہ بات سامنے آئی کہ وہ نماز کے پابند ہیں، نہایت نرم مزاج، مہذب اور ہر معاملے میں ساتھ دینے والے ہیں، یہی خوبیاں میرے دل میں گھر کر گئیں اور میں نے اللہ سے دعا کی کہ امیر ہی میرے شریکِ حیات ہوں۔

ماورا نے بتایا کہ اگرچہ امیر گیلانی بھی مجھے پسند کرتے تھے، تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی کبھی اپنے جذبات کا براہِ راست اظہار نہیں کیا، اس محبت کی کہانی میں اہم کردار امیر گیلانی کی والدہ نے ادا کیا، جنہوں نے دونوں خاندانوں کو قریب لانے میں مدد دی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-01/1533468_095545_updates.jpg
میں نے شادی سے قبل صحیح وقت کا 7 سال انتظار کیا: ماورا حسین کا انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کے صحیح وقت کے لیے 7 برس انتظار کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ماورا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جو پہلی انگوٹھی میں نے پہنی، وہ میری ساس نے خود میری انگلی میں پہنائی تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر امیر گیلانی نہ ہوتے تو میں کسی اور سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی، ثبات کے سیٹ پر امیر کو نماز پڑھتے دیکھ کر مجھے یقین ہو گیا تھا کہ یہی وہ شخص ہیں جس کے ساتھ میں اپنی زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔

ماورا حسین کا کہنا تھا کہ میں اپنی ازدواجی زندگی سے بے حد خوش ہوں اور ہم دونوں ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: امیر گیلانی سے محبت پہلے مجھے ہوئی: ماورا حسین کا اعتراف