slotcosino Publish time 2025-12-19 16:24:36

آسٹریلوی شہر برسبین میں مسجد کی بےحرمتی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1538997_9895589_aus_updates.jpgتصویر بشکریہ آسٹریلوی میڈیا

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈائی بیچ پر فائرنگ کے واقعے کے کچھ دن بعد آسٹریلوی شہر برسبین میں ایک مسجد کی بےحرمتی کی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی برسبین کے مضافاتی علاقے بالڈ ہلز میں مسجد تقویٰ کی دیوار پر اسپرے سے اسلامو فوبک تحریر لکھی گئی۔

مقامی پولیس کے مطابق 17 اور 18 دسمبر کی صبح نامعلوم شخص نے مسجد کی دیوار پر مغلظات لکھے۔

مقامی پولیس نے اس واقعے سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے بارے میں عوام سے اپیل بھی کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1538991_092156_updates.jpg
سڈنی واقعہ: حملہ آوروں سے رابطے کے شبے میں 7 افراد زیر حراست

غیرملکی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے، مشتبہ افراد کے خلاف کہ تحقیقات جاری ہےیں، الزامات عائد نہیں کیے گئے تو انہیں رہا کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مسجد کی انتظامیہ نے اس واقعے کو تکلیف اور تشویش کا باعث قرار دیا ہے۔

مسجد کے امام عبدالسالک نے کہا ہے کہ کمیونٹی اس واقعے سے بہت غمزدہ اور پریشان ہے۔ ہمارا پیغام غصے کا نہیں بلکہ اتحاد اور یقین دہانی کا ہے۔ یہ مسجد ہمیشہ آسٹریلوی معاشرے میں امن، خدمت اور مثبت شراکت کا باعث بنی رہی۔
Pages: [1]
View full version: آسٹریلوی شہر برسبین میں مسجد کی بےحرمتی