دہلی: خاندانی جھگڑے پر قتل، مقتول کو 69 گولیاں ماری گئیں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539026_394829_News5_updates.jpgفوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
بھارتی شہر نئی دہلی میں خاندانی دشمنی کے نتیجے میں 52 سالہ شخص کو کئی گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول کی شناخت رتن لوہیا کے نام سے ہوئی ہے جس کے جسم سے مجموعی طور پر 69 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا جب رتن لوہیا صبح سویرے اپنے گھر سے کام کے سلسلے میں نکلا، اسی دوران گھات لگائے ہوئے حملہ آوروں نے اسے گھیر کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538723_122211_updates.jpg
بھارت: والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں پھینک دیں
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک انجینئر نے اپنے والدین کو قتل کر کے ان کی لاشوں کے ٹکڑے کر کے دریا میں پھینک دیے۔ پولیس نے ملزم امبیش کو گرفتار کر لیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رتن لوہیا کے گھر کے پاس سے حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابقتین حملہ آور صبح تقریباً 6 بجے ایک کار میں مقتول کے گھر کے قریب پہنچے تھے۔ کار کی نمبر پلیٹ موجود نہیں تھی۔
مقتول کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ یہ قتل ان کے رشتے دار رامبیر لوہیا نے اپنے بیٹے ارون کی موت کا بدلہ لینے کے لیے کروایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارون کے قتل کے معاملے میں رتن لوہیا کے بڑے بیٹے دیپک کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مقتول کی بیٹی کا کہنا ہے کہ رامبیر اور اس کے رشتے دار کافی عرصے سے ان کے والد کو دھمکیاں دے رہے تھے جبکہ ان کے والد کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-17/1538367_023653_updates.jpg
امریکا: بھارتی شخص نے باپ کو ہتھوڑے سے ہلاک کر دیا
امریکا میں 28 سالہ بھارتی نژاد نوجوان نے اپنے 67 سالہ والد کو ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا۔ ملزم ابھجیت پٹیل پر فرسٹ ڈگری قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب مقتول کی بہن کے مطابق یہ خاندانی تنازع دراصل نئی نسل کے درمیان ہونے والی جھڑپ سے شروع ہوا تھا جو بعد میں ایک سنگین دشمنی میں بدل گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اس قتل کو ’کنٹریکٹ کلنگ‘ کے زاویے سے بھی دیکھ رہی ہے کیونکہ تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ بیرون ملک موجود گینگسٹرز کو رتن لوہیا کے قتل کی ذمہ داری دی گئی تھی۔
Pages:
[1]