محکمہ تعلیم سندھ کا اسکولوں میں سولر سسٹم لگانے کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539028_542189_%D8%B9%D9%84%D8%B1_updates.jpgفائل فوٹومحکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے اسکولوں میں سولر سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مختلف اضلاع میں اسکولوں کی سولرائزیشن کے لیے ضلعی افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے ضلعی افسران سے تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-04/1467491_123502_updates.jpg
اسکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: مریم نواز
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اسکول ایجوکیشن کے موجودہ اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم لگانے کے لیے اسکولوں کی فہرست 3 دن میں ارسال کی جائیں، بجلی سے محروم اسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم نے ضلعی افسران کو اسکولوں کی سولرائزیشن کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ توانائی کو اسکولوں کی سولرائزیشن کے لیے معلومات ارسال کی جائیں گی۔
Pages:
[1]