slotcosino Publish time 2025-12-19 19:39:58

اسلام آباد بند کرنے سے بانی پی ٹی آئی کی سزا ختم نہیں ہوگی، فیصل کریم کنڈی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539039_1165706_ggg_updates.jpg
فوٹو: اسکرین گریب

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسلام آباد یا پشاور بند کرنے سے بانی پی ٹی آئی کی سزا ختم نہیں ہوگی۔ اڈیالہ جیل کے قیدی اپنی سزا بھگت کر ہی رِہا ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت اڈیالہ جیل میں وی وی آئی پی قیدی ہیں، نہیں چاہتا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے جو ان کی خواہش تھی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورننس کے مسائل موجود ہیں، وزیراعلیٰ کو اڈیالہ کے باہر بیٹھنے کے بجائے اپنے صوبے میں بیٹھنا چاہیے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535599_015220_updates.jpg
اگر صوبائی حکومت ریاست کو سپورٹ نہیں کرتی تو پھر مجبوراً گورنر راج لگے گا: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کےحالات جب خراب ہوجائیں تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے، صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو پھر تو ٹھیک ہے، اگر صوبائی حکومت سپورٹ نہیں کرتی تو پھر مجبوراً گورنر راج لگے گا، پی ٹی آئی کو احتجاج سے کچھ نہیں ملے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے اڈیالہ کے دیگر قیدیوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے کہیں اور شفٹ کردیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کسی کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی بات اچھی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج پی ٹی آئی امپورٹڈ اپوزیشن لانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی والے بتائیں مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کے بارے میں وہ کیا کہتے تھے۔
Pages: [1]
View full version: اسلام آباد بند کرنے سے بانی پی ٹی آئی کی سزا ختم نہیں ہوگی، فیصل کریم کنڈی