slotcosino Publish time 2025-12-19 20:57:32

میگھن مارکل نے والد سے ملاقات کیلئے سخت شرائط رکھ دیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539060_7315655_News_updates.jpg
---فائل فوٹو

برطانوی شاہی خاندان کی بہو ڈچس آف سسیکس اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے اپنے والد تھامس مارکل سے ملاقات کے لیے ایسی شرائط عائد کی ہیں جن کی وجہ سے اب دونوں کے دوبارہ ملنے کے امکانات انتہائی کم ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل نے واضح شرط رکھی ہے کہ اگر اِن کے والد کو ملاقات کرنی ہے تو وہ خود اِن کے پاس سفر کر کے آئیں گے۔

میگھن مارکل کی اس شرط کو تھامس مارکل کی موجودہ صحت کے پیش نظر تقریباً ناممکن سمجھا جا رہا ہے، تھامس مارکل کی عمر 81 سال ہے اور حال ہی میں فلپائن میں علاج کے دوران اِن کی ایک ٹانگ کاٹنا پڑی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534458_012842_updates.jpg
میگھن مارکل کا شاہی خاندان میں واپسی کی خواہش کا اظہار؟

امریکی اداکارہ اور برطانوی خاندان کی منحرف چھوٹی بہو میگھن مارکل نے اپنے نئے نیٹ فلکس شو میں برطانوی روایات اور شاہی خاندان کے ساتھ گزاری گئی یادوں کا گرمجوشی سے ذکر کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بین الاقوامی میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ میگھن نے یہ شرط بھی رکھی ہے کہ ملاقات سے پہلے والد کی جانب سے تحریری یقین دہانی کروائی جائے گی کہ وہ اس ملاقات کے بارے میں کبھی میڈیا سے بات نہیں کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ شرط کسی بھی والد کے لیے بہت مشکل اور توہین آمیز سمجھی جا رہی ہے۔

ان شرائط کے باعث میگھن اور تھامس مارکل کے درمیان دوبارہ ملاقات کا امکان تقریباً ختم ہو چکا ہے اور بظاہر یہی میگھن کی خواہش بھی ہے۔

واضح رہے کہ میگھن مارکل اور اِن کے والد کے تعلقات 2018ء سے کشیدہ ہیں جب یہ انکشاف ہوا تھا کہ تھامس مارکل نے میگھن کی شادی سے قبل شہرت حاصل کرنے کے لیے خود ساختہ پاپارازی سے تصاویر بنوائی تھیں۔
Pages: [1]
View full version: میگھن مارکل نے والد سے ملاقات کیلئے سخت شرائط رکھ دیں