slotcosino Publish time 2025-12-19 20:57:33

ڈکی بھائی نے این سی سی آئی اے پر سنگین الزامات عائد کر دیے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539064_4513835_%D8%A8%D9%86%D8%B4%D8%B2%D8%AF_updates.jpg— فائل فوٹو

حال ہی میں جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں ضمانت پر رہائی پانے والے پاکستان کے معروف یوٹیوبر نے 100 دنوں کی قید کے دوران پیش آئے حالات و واقعات سے پردہ اُٹھا دیا۔

انہوں نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پر اپنے دوستوں سے بدسلوکی اور عدم شفافیت کے الزامات عائد کر دیئے۔

سولو یوٹیوبرز میں شمار ہونے والے ڈکی بھائی جلد یوٹیوب پر 1 کروڑ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کرنے والے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ مشکل وقت میں میری مدد کرنے والے دوستوں کے ساتھ بھی این سی سی آئی اے نے مبینہ طور پر ناروا سلوک کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-17/1538311_100150_updates.jpg
وی لاگ بنانا بھول گیا تھا، ڈکی بھائی کا اعتراف

جوئے کی ایپ کی تشہیر میں ملوث، حال ہی میں ضمانت پر رہائی پانے والے پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے اعتراف کیا ہے کہ 100 دن جیل میں قید رہنے کے بعد ولاگ بنانا بھول گیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ڈکی بھائی نے مزید بتایا کہ ندیم نانی والا بھی میری مدد کے لیے آیا تو ایف آئی اے اہلکار نے اس کا موبائل فون ضبط کر لیا، جبکہ اقرا کنول کے شوہر اریب کا استحصال کیا گیا، جس کا انکشاف بعدازاں بگ برادر کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں ہوا۔ اس کے علاوہ میری خاندان کو بھی دھمکیوں کا سامنا رہا۔

یوٹیوبر نے این سی سی آئی اے کے دفتر میں شفافیت کی کمی پر بات کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ان کے دفتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیوں نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی حیران کن بات نہیں کیونکہ مبینہ طور پر وہاں تشدد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام دفاتر میں آڈیو اور ویڈیو کیمرے نصب کیے جائیں۔
Pages: [1]
View full version: ڈکی بھائی نے این سی سی آئی اے پر سنگین الزامات عائد کر دیے