slotcosino Publish time 2025-12-19 21:36:18

مرد شادی کے معاملے میں شارٹ کٹس ڈھونڈ رہے ہیں: سعدیہ امام

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539050_2270769_12_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستانی ٹیلی وژن کی سابقہ اداکارہ اور معروف میزبان سعدیہ امام نے جدید دور میں شادیوں اور رشتوں سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کئی اہم نکات پر روشنی ڈالی ہے۔

سعدیہ امام متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے نجی ٹی وی پر مختلف پروگرامز کی میزبانی بھی کی، سعدیہ امام نے 2012 میں شادی کی اور بعد ازاں اپنے شوہر کے ساتھ جرمنی منتقل ہو گئیں، وہ ایک بیٹی میرب کی والدہ ہیں۔

سعدیہ امام نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، پروگرام کے دوران انہوں نے جدید دور کی شادیوں اور تعلقات کی اصل حقیقت پر بات کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-10/1449544_122633_updates.jpg
سعدیہ امام نے بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ آج کل مرد بھی شادی کے معاملے میں شارٹ کٹس ڈھونڈ رہے ہیں، انہیں بس ڈاکٹر، جاب ہولڈر یا کوئی ایسا پروفیشنل چاہیے جو کما رہا ہو۔

انہوں نے بتایا کہ میری ایک دوست نے امریکا سے فون کیا اور کہا کہ سعدیہ، میرے بیٹے کے لیے کوئی اچھا رشتہ ڈھونڈ دو، اگر لڑکی ڈاکٹر ہو تو اور بھی بہتر ہے، میں نے پوچھا ’کیوں؟ کیا وہ کمائے گی؟ بس ایک پڑھی لکھی لڑکی تلاش کرو، چاہے وہ کوئی بھی کام کرتی ہو۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ایسی بہو چاہیے جو خوبصورت ہو، امیر ہو، ڈاکٹر ہو، گھر کے کاموں میں ماہر ہو اور ساتھ گاڑی بھی لے کر آئے، دوسری طرف لڑکیوں کے گھر والے رتبے اور حیثیت کی لالچ میں ہوتے ہیں، میرے ایک کزن کی شادی ایک ایسی لڑکی سے ہوئی جس نے صرف اس لیے اسے منتخب کیا کہ وہ ایک ٹی وی اداکار کا کزن تھا۔
Pages: [1]
View full version: مرد شادی کے معاملے میں شارٹ کٹس ڈھونڈ رہے ہیں: سعدیہ امام