slotcosino Publish time 2025-12-19 22:54:39

سیاست میں بیعت نہیں، کارکن لیڈرز کے نظریات پر چلتے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539082_4609157_FazalurRehmanISB_updates.jpg
مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیاست میں بیعت نہیں پارٹی کے کارکن لیڈرز کے نظریات پر چلتے ہیں۔

جھنگ میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی نظام عوامی مفاد میں بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سوچنا ہو گا کہ ملک کی معروضی صورتِ حال صوبوں کی تقسیم کے لیے سازگار ہے؟

جے یو آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ گالی کی سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے، ہم نے ہمیشہ اعتدال کے ساتھ سیاست کی ہے۔
Pages: [1]
View full version: سیاست میں بیعت نہیں، کارکن لیڈرز کے نظریات پر چلتے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن