سیالکوٹ ایئرپورٹ: 4 مسافر آف لوڈ کر دیے گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539085_5581865_FIA_updates.jpgسیالکوٹ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے حکام نے 4 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافر کراچی کے ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسافر انڈونیشیا جا رہے تھے، جہاں سے انہیں سمندری راستے سے یورپ جانا تھا، انہیں سیالکوٹ ایئر پورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ ان مسافروں نے فی کس 40 لاکھ روپے میں ایجنٹ سے ڈیل کی تھی۔
Pages:
[1]