slotcosino Publish time 2025-12-20 02:09:24

پاکستان نے دریائے چناب میں پانی کی غیر معمولی کمی پر بھارت سے وضاحت طلب کر لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539111_8815329_indus_water_updates.jpg
—فائل فوٹو

پاکستان نے دریائے چناب میں پانی کی غیر معمولی کمی پر بھارت سے وضاحت طلب کر لی ۔

وزارتِ آبی وسائل کے مطابق پاکستانی کمشنر برائے سندھ طاس نے پانی کی کمی پر بھارت کو خط لکھ دیا۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ڈیڈ اسٹوریج خالی کرنا ممنوع ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539086_055129_updates.jpg
دریائے چناب میں پانی کی سطح میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے: انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ

مہر علی شاہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزارتِ آبی وسائل کا کہنا ہے کہ 17 دسمبر سے چناب کے بہاؤ میں نمایاں بہتری شروع ہوئی، محکمۂ آبپاشی کی جانب سے چناب کی مسلسل نگرانی جاری ہے، دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی کمی کے بعد استحکام آ گیا۔

مرالہ کے مقام پر چناب میں بہاؤ دوبارہ معمول پر آ رہا ہے، 10 سے 16 دسمبر تک چناب میں گزشتہ 10 سال کی تاریخی سطح سے کہیں کم بہاؤ ریکارڈ ہوا،چناب میں کم ترین بہاؤ 870 کیوسک تک گر گیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان نے دریائے چناب میں پانی کی غیر معمولی کمی پر بھارت سے وضاحت طلب کر لی