slotcosino Publish time 2025-12-20 03:27:17

برطانیہ و یورپی یونین نے آئل ٹائیکون مرتضیٰ لاکھانی پر پابندیاں عائد کر دیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539124_1439331_Murtazalakharni_updates.jpg
مرتضیٰ لاکھانی—فائل فوٹو

برطانیہ اور یورپی یونین نے کینیڈین پاکستانی آئل ٹائیکون مرتضیٰ لاکھانی پر پابندیاں عائد کر دیں۔

روس کی مدد کے الزام کے بعد مرتضیٰ علی لاکھانی کی 3 کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

برطانیہ نے مرتضیٰ لاکھانی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے روسی آئل کے شعبے میں متعدد کمپنیوں سے فوائد حاصل کیے ہیں۔

مرتضیٰ لاکھانی پر الزام ہے کہ وہ روسی تیل لے جانے والے بحری آئل ٹینکرز کا فلیٹ کنٹرول کرتے ہیں۔

دوسری جانب مرتضیٰ لاکھانی کے وکیلوں کا مؤقف ہے کہ مسٹر لاکھانی روس سے تجارت کرنے والے جہازوں کے کسی شیڈو فلیٹ کے مالک نہیں ہیں۔

وکلاء کا یہ بھی مؤقف ہے کہ مرتضیٰ لاکھانی برطانیہ اور یورپی یونین کی پابندیوں کا قانونی دفاع کریں گے۔
Pages: [1]
View full version: برطانیہ و یورپی یونین نے آئل ٹائیکون مرتضیٰ لاکھانی پر پابندیاں عائد کر دیں