جینز کی جیبوں پر یہ چھوٹے چھوٹے بٹن کیوں لگائے جاتے ہیں؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517560_8168264_9_updates.jpgفوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
جینز کی جیبوں پر لگے چھوٹے چھوٹے بٹن دیکھ کر یہ سوال تو کئی لوگوں کے ذہن میں آیا ہوگا کہ یہ بٹن کس مقصد کے لیے لگائے جاتے ہیں؟
دراصل یہ بٹن جینز پر ایسی جگہ لگے ہوتے ہیں جہاں پر جینز پہنتے اور اتارتے ہوئے کافی کھچاﺅ پڑتا ہے اور جینز کے پھٹنے کا ڈر ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے پھٹنے سے بچانے کے لیے اس پر بٹن لگائے جاتے ہیں۔
جینز کی تاریخ بہت دلچسپ ہے، 1870ء کی دہائی میں صرف مزدور طبقہ ہی جینز پہنا کرتا تھا اور یہ بہت جلد پھٹ جاتی تھیں۔
اس وقت ایک مزدور کی بیوی اس صورتحال سے تنگ آگئی اور اس نے درزی سے درخواست کی کہ وہ سخت کپڑے کی ایسی پینٹ بنائے جو آسانی سے پھٹ نہ سکے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-26/1513879_023234_updates.jpg
جینز کی جیب کے اندر ایک چھوٹی سی جیب کیوں ہوتی ہے؟
جینز کی جیب کے اندر ایک اور چھوٹی جیب دیکھ کر یہ سوال تو کئی لوگوں کے ذہن میں آیا ہوگا کہ آخر یہ چھوٹی سی جیب بنانے کا مقصد کیا ہے؟https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مزدور کی بیوی کی درخواست پر جیکب ڈیوس نامی درزی نے ایک ایسی پینٹ تیار کی جس کے ان حصوں پر چھوٹے چھوٹے دھاتی بٹن لگائے جہاں زیادہ دباﺅ پڑتا تھا تاکہ اسے پھٹنے سے بچایا جا سکے۔
پینٹ کا یہ ڈیزائن مارکیٹ میں آتے ہی ہٹ ہوگیا اور پھر جیکب ڈیوس نے ایک کاروباری شراکت دار لیوی اسٹروس کے ساتھ شراکت داری کی اور ان دونوں نے 1873ء میں پینٹ کے اس ڈیزائن کو رجسٹرڈ کروا لیا پھر 1960ء کی دہائی میں اس پینٹ کو جینز کہا جانے لگا۔
Pages:
[1]