slotcosino Publish time 2025-12-20 05:24:28

افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن دفترِ خارجہ میں طلب، افغان سر زمین سے خوارج کے حملے پر ڈی مارش دیا گیا

پاکستان کی جانب سے افغان سر زمین سے خوارج کے حملے میں 4 پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفترِ خارجہ طلب کیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفترِ خارجہ طلب کر کے باضابطہ ڈی مارش دیا گیا۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان فتنہ الخوارج اور ٹی ٹی پی کی معاونت کر رہے ہیں، پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردوں کو حاصل محفوظ پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539129_101642_updates.jpg
شمالی وزیرستان: بھارتی زیرِ سرپرستی فتنہ الخوارج نے بارود سے بھری گاڑی فورسز کے کیمپ سے ٹکرا دی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حوالدار محمد وقاص، نائیک خان ویز، سپاہی سفیان حیدر شہداء میں شامل ہیں، سپاہی رفعت نے بھی بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان سر زمین سے دہشت گردی پر مکمل تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دفترِ خارجہ نے افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن سے کہا کہ افغان طالبان تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری اور قابلِ تصدیق اقدامات کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔



دفترِ خارجہ میں افغان ناظم الامورکو طلب کرکے باضابطہ ڈی مارش کر دیا گیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان فتنہ الخوارج اور ٹی ٹی پی کی معاونت کر رہے ہیں، افغانستان میں دہشت گردوں کو حاصل محفوظ پناہ گاہوں پر پاکستان کو تشویش ہے، پاکستان اپنی خود مختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن دفترِ خارجہ میں طلب، افغان سر زمین سے خوارج کے حملے پر ڈی مارش دیا گیا