امریکا تمام جیفری ایپسٹین فائلیں جاری نہیں کرے گا: امریکی محکمہ انصاف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539317_1890910_News3_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
امریکی محکمہ انصاف نے واضح کیا ہے کہ وہ بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق تمام دستاویزات ایک ساتھ جاری نہیں کرے گا۔
حالیہ قانون کے تحت امریکی محکمہ انصاف کو ایپسٹین کے کیسز سے متعلق بڑی تعداد میں دستاویزات عوام کے سامنے لانا ہوں گی تاہم اس قانون میں یہ اجازت بھی دی گئی ہے کہ متاثرین کی ذاتی معلومات اور کسی جاری تفتیش کو نقصان پہنچانے والا مواد روکا جا سکتا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آئندہ جمعے کو لاکھوں دستاویزات جاری کی جائیں گی لیکن یہ تمام ریکارڈز خفیہ دستاویزات پر مشتمل نہیں ہوں گے۔
امریکی نائب اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر کئی لاکھ دستاویزات منظرِ عام پر لائی جائیں گی جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں مزید فائلیں بھی جاری کی جائیں گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-19/1529636_013511_updates.jpg
جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کا بل منظور
امریکی ایوان نمائندگان میں جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کا بل منظور کرکے سینیٹ کو بھیج دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ٹوڈ بلانش کا کہنا تھا کہ دستاویزات کے اجراء میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ہر متاثرہ فرد کا مکمل تحفظ کیا جائے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ان فائلوں پر عوام کی بڑی تعداد کی غیر معمولی توجہ ہے اس لیے محکمہ احتیاط سے کام لے رہا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ قانون کے تحت تمام مطلوبہ ریکارڈز جاری نہ کرنے کی صورت میں حکومت قانونی دباؤ کا سامنا کر سکتی ہے تاہم اس کی ممکنہ سزا یا نتائج اب تک واضح نہیں ہو سکے ہیں۔
Pages:
[1]