شام پر کارروائی پالمیرا میں امریکی فوجیوں پر حملے کے جواب میں کی گئی: امریکی سینٹرل کمانڈ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539318_6521768_03_updates.jpgفوٹو بشکریہ رائٹرزامریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ شام پر کارروائی پالمیرا میں امریکی فوجیوں پر حملے کے جواب میں کی گئی۔
امریکی حکام نے کہا کہ پالمیرا حملے کے بعد اتحادی فورسز کے ساتھ مل کر شام اور عراق میں 10 آپریشنز کیے، امریکی فوج نے شام میں داعش کے 70 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539306_072053_updates.jpg
شام میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکا کی بمباری
امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ امریکا پرحملہ کرنے والوں کو پہلے سے زیادہ سخت جواب ملے گا اور شامی حکومت داعش کے خلاف امریکی کارروائیوں کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے سے داعش کے ٹھکانوں اور اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنایا، شام میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے میں اردن کے لڑاکا طیاروں نے بھی حصہ لیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ شام اور عراق میں کی گئی کارروائیوں میں 23 شدت پسند یا تو مارے گئے یا گرفتار ہوئے۔
واضح رہے کہ پالمیرا میں حملے میں 2 امریکی فوجی اور ایک شہری ہلاک ہوا تھا۔
Pages:
[1]