slotcosino Publish time 2025-12-20 19:03:13

ایڈیلیڈ ٹیسٹ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہوگئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539345_7519214_11_updates.jpgفوٹو: کرک انفو

ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہو گئی۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے چوتھےدن کا کھیل ختم ہو گیا۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا لیے ہیں۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ول جیکس 11 اور جیمی اسمتھ 2 رنز کےساتھ کریز پر موجود ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538705_105258_updates.jpg
نیتھن لیون کے وکٹوں کی تعداد میں آگے نکلنے پر گلین میگرا کا ردعمل وائرل

ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اسپنر نیتھن لیون گلین میگرا سے وکٹوں میں آگے نکل گئے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون اور پٹ کمنز نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

آسٹریلیا کو جیت کے لیے 4 وکٹیں جبکہ انگلینڈ کو 228 رنز درکار ہیں۔

چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 349 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 435 رنز کا ہدف دیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایڈیلیڈ ٹیسٹ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہوگئی