slotcosino Publish time 2025-12-20 19:42:20

بنگلادیش: طلبہ تحریک کے سرکردہ رہنما شریف عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539344_4518336_News9_updates.jpgکولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے سرکردہ رہنما شریف عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ 32 سال کے طالب علم رہنما کو ڈھاکا یونیورسٹی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 12 دسمبر کو ڈھاکا میں نقاب پوش حملہ آوروں نے عثمان کو سر میں گولی ماری تھی۔ 15 دسمبر کو انہیں علاج کے لیے سنگاپور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539136_110943_updates.jpg
بنگلادیش: عثمان ہادی کے قتل پر احتجاج، شیخ مجیب الرحمٰن کے گھر میں توڑ پھوڑ

حکام کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث دو مشتبہ ملزمان بھارتی سرحد سے غیر قانونی طور پر داخل ہوئے اور واپس بھارت فرار ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

گزشتہ روز شریف عثمان ہادی کی میت سنگاپور سے ڈھاکا پہنچائی گئی تھی۔

عثمان ہادی کے قتل پر بنگلادیش بھر میں آج یومِ سوگ منایا جا رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بنگلادیش: طلبہ تحریک کے سرکردہ رہنما شریف عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی