slotcosino Publish time 2025-12-20 22:18:17

برطانیہ و خلیجی ممالک میں غیر قانونی دستاویزات پر سفر کرنیوالوں میں کمی آئی: اجلاس میں وزیرِاعظم کو بریفنگ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539358_1467318_shehbaz-sharif_updates.jpgوزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

برطانیہ اور خلیجی ممالک میں غیر قانونی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی اسمگلنگ کے خاتمے سےمتعلق جائزہ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتائی گئی۔

جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے اجلاس میں انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لے متعلقہ اداروں کی کاوشوں کی پزیرائی کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کی آف لوڈنگ کی شکایت پر وزیرِ داخلہ نے خود ایئر پورٹس پر جا کر صورتِ حال کا جائزہ لیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539358_8536308_visa_updates.jpg

انہوں نے کہا کہ امیگریشن کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وزیرِ اعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر مسافر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عراق اور ملائیشیاء سے ڈی پورٹ ہوئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے اس سال انسانی اسمگلنگ، بیرونِ ممالک غیر قانونی سفر کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 451 افراد کو گرفتار کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2022-07-15/1111574_092046_updates.jpg
جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر خلیجی ملک جانے کی کوشش کرنے والا افغان باشندہ گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک افغان باشندے کو گرفتار کیا ہے جو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر خلیجی ملک جانے کی کوشش کر رہا تھا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیرِ اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی سے یورپ کا غیر قانونی سفر کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 47 فیصد کمی آئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے میں کرپشن ثابت ہونے پر 196 افسروں اور اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مسافروں کے ڈیٹا کے حوالے سے موبائل فون ایپلی کیشن تیار کی جا رہی ہے، ایف آئی اے کے آئی بی ایم ایس اور آئی ٹی سیکشنز کی ری اسٹرکچرنگ کی جا رہی ہے،غیر قانونی سفر روکنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: برطانیہ و خلیجی ممالک میں غیر قانونی دستاویزات پر سفر کرنیوالوں میں کمی آئی: اجلاس میں وزیرِاعظم کو بریفنگ