slotcosino Publish time 2025-12-20 22:18:19

ہم نے اقتدار نہیں اصولوں کی جنگ لڑنی ہے: سلمان اکرم راجہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539360_5126421_SalmanAkramRaja_updates.jpg
سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم نے اقتدار نہیں اصولوں کی جنگ لڑنی ہے۔

اسلام آباد میں اپوزیشن کی 2 روزہ قومی کانفرنس سے خطاب میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں اکٹھے آگے بڑھنا ہے، ہم اس غریب کے ساتھ ہیں جس کی آواز سننے والا کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے 60 فیصد بچوں کو صاف پانی میسر نہیں، 40 فیصد کی گروتھ کمزور ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج ہم عدالت گئے، سماعت تھی، تاہم توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ آ گیا، جس کی توقع نہیں تھی۔
Pages: [1]
View full version: ہم نے اقتدار نہیں اصولوں کی جنگ لڑنی ہے: سلمان اکرم راجہ