ٹرمپ کے کہنے پر کہیں نہیں جائیں گے: رانا ثناء اللّٰہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539381_7409489_RanaSanaullah_updates.jpgرانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر کہیں نہیں جائیں گے، موقع ملا تو ہم اہلِ فلسطین کی خدمت کے جذبے کے تحت جائیں۔
چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کسی دوسری جیل منتقل نہیں کر رہے، اگر یہ ایسا ہی سلسلہ جاری رکھیں گے تو پھر اس کے متعلق سوچا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539362_051640_updates.jpg
جہاں گورننس اچھی نہیں وہاں صوبے بالکل نئے بننے چاہئیں: طلال چوہدری
وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ روز ہمیں سبق دیا جاتا ہے کہ نئے صوبے بننے چاہئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ اگر یہ صرف ملاقات کریں تو ہمیں کوئی شکایات نہیں، یہ چاہتے ہیں فساد اور افراتفری ہو جس کا جیل قانون اجازت نہیں دیتا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ خان صاحب دوسروں کو چور ڈاکو کہتے رہے اب خود چور نکل آئے، پتہ چلا کہ تحفے میں ملی گھڑیاں دوسرے ملک بیچ دی گئیں۔
ن لیگی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ 2018ء میں آر ٹی ایس بٹھا کر نیا پراجیکٹ لایا گیا تھا، پی ٹی آئی کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑا۔
اُن کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی وجہ سے سبسڈی نہیں دے سکتے، عالمی مالیاتی ادارے کا پروگرام ختم ہونے کے بعد عوام کو ریلیف دیں گے۔
Pages:
[1]