slotcosino Publish time 2025-12-21 03:30:09

علاج کیلئے پنجاب جاتے ہوئے گھوٹکی میں اغواء ہوا شخص جاں بحق

گھوٹکی میں بس سے مسافروں کے اغواء کے دوران جعفرآباد کا ایک مغوی زندگی کی بازی ہار گیا۔

جاں بحق ہونے والا مغوی بینائی اور سماعت کے علاج کی غرض سے پنجاب گیا تھا اور اپنے گھر کا واحد کفیل تھا۔

13 دسمبر کو گھوٹکی میں مسافر بس سے 14 مسافروں کو اغواء کر لیا گیا تھا، اغواء کاروں نے مغویوں پر تشدد بھِی کیا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

گھوٹکی پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے جاری سرچ آپریشن کے دوران ایک مغوی کی لاش ملی تھی جس کی شناخت کریم بخش کنڈرانی کے نام سے ہوئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539385_091542_updates.jpg
کچے کے علاقوں میں آپریشن، مزید 3 ڈاکو مارے گئے، 6 مغوی بازیاب

گھوٹکی میں گزشتہ ہفتے بس سے 15مسافروں کے اغواء کے بعد مختلف اضلاع کے کچے کے علاقوں میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

لاش اسپتال لائی گئی جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ متوفی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا جس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔

کریم بخش کنڈرانی اپنے گھر کا واحد کفیل تھا، واقعے نے پورے خاندان کو ناقابلِ تلافی نقصان سے دوچار کر دیا ہے۔

جعفر آباد کے علاقے گوٹھ بہرام خان کنڈرانی سے تعلق رکھنے والا کریم بخش بینائی اور سماعت سے محروم تھا، وہ محکمۂ صحت میں ملازم تھا، جاں بحق مغوی اپنی بوڑھی ماں، بیوی، ایک بیٹی کا واحد سہارا تھا اور علاج کے لیے پنجاب گیا تھا۔

واقعے نے ناصرف ایک خاندان بلکہ پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: علاج کیلئے پنجاب جاتے ہوئے گھوٹکی میں اغواء ہوا شخص جاں بحق