slotcosino Publish time 2025-12-21 03:30:09

لودھراں: 7 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانیوالے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

لودھراں میں 7 سالہ بچی کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت، عمر قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

جرم ثابت ہونے پر ملزم اقبال کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ دوسرے جرم میں عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مجرم نے 2024ء میں بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
Pages: [1]
View full version: لودھراں: 7 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانیوالے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی