ایبٹ آباد: باپ نے بیوی بچوں کو زہر دیدیا، تینوں بچے جاں بحق
ایبٹ آباد میں ایک شخص نے مبینہ طور پر بیوی اور 3 بچوں کو زہر دے دیا، بیوی بچوں کو زہر دینے کے بعد ملزم نے خودکشی کی کوشش کی۔تینوں بچے جاں بحق ہو گئے، ملزم اور اس کی بیوی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کاغان کالونی میں پیش آیا، جہاں کاشف نامی شخص نے مبینہ طور پر بیوی بچوں کو زہر دے دیا، بعد میں ملزم نے خودکشی کی کوشش کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539389_101040_updates.jpg
لودھراں: 7 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانیوالے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی
جرم ثابت ہونے پر ملزم اقبال کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا جبکہ دوسرے جرم میں عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
زہر خورانی سے تینوں بچے جاں بحق ہو گئے، بچوں کی عمریں 1 سے 7 سال کے درمیان ہیں، جبکہ میاں بیوی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس پی اشتیاق خان کا کہنا ہے کہ بچوں کی موت بظاہر زہر خورانی سے ہوئی ہے، ملزم کے ہوش میں آنےکے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
Pages:
[1]