slotcosino Publish time 2025-12-21 04:48:13

جوئے کی ایپس کی پروموشن کا مقدمہ، ڈکی بھائی و دیگر پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539396_3726921_ducky_updates.jpg
سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی—فائل فوٹو

ضلع کچہری لاہور میں سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف جوئے کی ایپس کی پروموشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔

سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

شریک ملزم سبحان احمد کی عدم دستیابی کے باعث فردِ جرم کی کارروائی نہ ہو سکی۔

عدالت نے مقدمے پر مزید سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

نیشنل سائبر کرائم اتھارٹی ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Pages: [1]
View full version: جوئے کی ایپس کی پروموشن کا مقدمہ، ڈکی بھائی و دیگر پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی