اسرائیلی فوج کی شام میں کارروائیاں، چیک پوائنٹس قائم کرلیے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539405_3263049_Israeli-Army-in-Syria_updates.jpgاسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اسرائیلی زمینی افواج نے شامی صوبے قنیطرا کے علاقے میں چیک پوائنٹس بھی بنالیے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ گولان ہائیٹس سے پیش قدمی کرتے ہوئے شام کے جنوبی صوبے قنیطرا کے علاقے میں 2 چیک پوائنٹس بنالیے ہیں۔
شامی سرکاری ٹی وی نے اسرائیلی کارروائیوں کو شام کی داخلی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-09-09/1389044_100850_updates.jpg
اسرائیل کا شام پر بڑے فضائی حملے کا دعویٰ
شام پر اسرائیل نے بڑا فضائی حملہ کیا ہے، اس بات کا دعویٰ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
گزشتہ ایک سال میں اسرائیل کی جانب سے شام میں 600 فضائی و ڈرون حملے اور گولہ باری کے واقعات پیش آئے، جن کی وجہ سے شامی شہریوں اور افواج کو نقصان اٹھانا پڑا۔
Pages:
[1]