slotcosino Publish time 2025-12-21 15:51:08

سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کیس کا جاری کردہ ریکارڈ ویب سائٹ سے غائب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539593_1151646_%D9%86%D9%86%D8%B4%D8%A8%D8%B2_updates.jpg
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کیس کے تحقیقاتی دستاویزات چند گھنٹوں بعد ویب سائٹ سے غائب ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات کی تقریباً 16 فائلیں امریکی محکمہ انصاف کی ویب سائٹ سے جاری کیے جانے کے ایک دن بعد ہی غائب ہوگئی ہیں، جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات بغیر کسی سرکاری وضاحت اور عوام کو پیشگی اطلاع دیے بغیر شائع کیے جانے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہٹا دیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539229_031242_updates.jpg
سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کیس کا ریکارڈ جاری

امریکی محکمہ انصاف نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے کیس کا تحقیقاتی ریکارڈ جاری کرنا شروع کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

غائب ہونے والی فائلوں میں ایسی تصاویر شامل تھیں جن میں برہنہ خواتین کی عکاسی پر مبنی پینٹنگز دکھائی گئی تھیں، جبکہ ایک تصویر میں الماری کے اوپر اور درازوں میں رکھی گئیں متعدد تصاویر نظر آتی تھیں۔

دراز میں موجود تصاویر میں ڈونلڈ ٹرمپ، جیفری ایپسٹین، میلانیہ ٹرمپ اور ایپسٹین کی دیرینہ ساتھی گسلین میکسویل ایک ساتھ دکھائی دے رہے تھے۔
Pages: [1]
View full version: سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کیس کا جاری کردہ ریکارڈ ویب سائٹ سے غائب