افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، فیلڈ مارشل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539613_6552280_fff_updates.jpgچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
علما و مشائخ کنونشن سے خطاب میں فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی پشت پناہی سے دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کے معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی جو تشکیلیں افغانستان سے آتی ہیں ان میں 70 فیصد افغانی شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-12-09/1535684_032422_updates.jpg
فیلڈ مارشل کا بھارت اور طالبان کو دو ٹوک پیغام
راولپنڈی چیف آف آرمی اسٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
فیلڈ مارشل نے کہا کہ کسی بھی اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم اور فتویٰ نہیں دے سکتا، آپریشن بنیان المرصوص میں اللّٰہ تعالیٰ کی مدد آتے ہوئے دیکھی اور محسوس کی۔
چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اسلامی ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق اور مماثلت ہے۔
فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ جن قوموں نے اسلاف کی علمی و فکری میراث کو چھوڑ دیا، وہ زبوں حالی کا شکار ہوگئیں۔
Pages:
[1]