میں نے کہا تھا نہ مودی کے حامیوں کو آگ لگ جائے گی، دھرو راٹھی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539624_7753118_dhr_updates.jpgاسکرین گریب/ یوٹیوب دھرو راٹھیبھارت کے معروف یوٹیوبر و کونٹینٹ کری ایٹر دھرو راٹھی نے بالی ووڈ کی فلم دھریندر کو بے نقاب کرنے کے بعد کہا ہے کہ ویڈیو بنانے سے قبل میں نے کہا تھا نہ انہیں آگ لگ جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں دھرو راٹھی نے کہا کہ یہ سب کچھ میری توقع کے عین مطابق ہوا ہے، پورے گودی سسٹممیں آگ لگ گئی ہے۔
دھرو راٹھی نے مزید کہا کہ میں نے ویڈیو میں اپنا کمنٹ سیکشن بھی بند کردیا ہے، صرف سبسکرائبر ہی اس پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539399_115052_updates.jpg
دھریندر میں دکھایا گیا کہ بھارتی ایجنسیاں کریمنل کو نوکری دیتی ہیں: دھرو راٹھی
بھارت کے معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بالی ووڈ کی متنازع فلم دھریندر کی حقیقت کو بے نقاب کر کے رکھ دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یوٹیوبر نے اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اندھ بھگتوں اور سوشل میڈیا سیل کے ٹرولز کو کہنا چاہوں گا کہ آپ لوگ جلد سے جلد میرے چینل کو پروان چڑھائیں، اگر تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو اس سے پہلے چینل کو سبسکرائب کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ دھرو راٹھی نے اپنی ویڈیو میں بالی ووڈ فلم دھریندر کے ایجنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئےفلم کے ہدایتکار ادتیا دھر کو گھٹیا انسان قرار دیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539366_060932_updates.jpg
میری 1 ویڈیو 300 کروڑ کی پروپیگنڈا فلم کو بے نقاب کر دیگی: دھرو راٹھی
بھارتی معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی کا کہنا ہے کہ میری ایک یوٹیوب ویڈیو بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلم کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دھرو راٹھی نے ویڈیو میں کہاکہ یہ فلم محض ایک کمزور یا ناقص فلم نہیں بلکہ ایک مؤثر انداز میں پیش کیا گیا پروپیگنڈا ہے، جو زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
یوٹیوبر کا کہنا تھا ادتیا دھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تلوے چاٹنے میں بہت آگے نکل چکا ہے۔
انہوں نے بالی ووڈ اداکاروں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ اداکار نفرت آمیز پروپیگنڈا فلموں میں خوشی خوشی کام کرتے نظر آتے ہیں۔
یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ فلم میں ایک ڈائیلاگ بولا گیا ہے کہ ہندوستانیوں کا سب سے بڑا دشمن ہندوستانی ہی ہے، یہ ڈائیلاگ بھارتی سیاستدان اکثر اپنے مخالفین سے متعلق کہتے رہتے ہیں، خاص طور پر بھارت میں رہنے والے مسلمانوں سے متعلق اس طرح کے الفاظ بولے جاتے ہیں۔
Pages:
[1]