ایشیاکپ انڈر 19 میں شاندار فتح، سرفراز کے تجربے کا نتیجہ ہے، بابر اعظم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539635_7313852_bs_updates.jpgفائل فوٹوزپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں شاندار کامیابی پر قومی ٹیم انڈر 19 کے کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بابراعظم نے کہا کہزبردست مہم کے بعد نوجوان کھلاڑیوں نے فائنل میں حاوی رہتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔
اس موقع پر بابر اعظم نے انڈر 19 ٹیم کے منیجر و مینٹور سرفراز احمد کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی اس کامیابی کا کریڈٹ سیفی بھائی کو جاتا ہے، جن کے تجربے اور رہنمائی نے ٹیم کو سنبھالا اور کامیابی کی راہ ہموار کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539618_052115_updates.jpg
ایشیا کپ انڈر 19 میں شاندار فتح، شان مسعود کا سرفراز احمد کو خراج تحسین پیش
اپنے پیغام میں شان مسعود نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے ایک خاص اور یادگار دن رہا، انڈر 19 ٹیم نے بڑے میچ میں شاندار فتح حاصل کر کے سب کے دل جیت لیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بابر اعظم نے کہا کہ اب یہ ٹیم کے لیے اہم ہے کہ وہ اسی جوش اور لگن کو برقرار رکھے اور مستقبل میں بھی جذبے کے ساتھ کھیلتی رہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اس سے قبل پاکستان اور بھارت 2012 کے ایونٹ میں مشترکہ طور پر فاتح رہے تھے۔
Pages:
[1]