اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کی مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کی منظوری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539629_7888280_isrl_updates.jpgفوٹو: اے ایف پیاسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیدی۔
مقبوضہ فلسطین سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کی منظوری دی۔
اسرائیل تین برسوں کے دوران اب تک 69 غیرقانونی یہودی بستیوں کی منظوری دے چکا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539377_074825_updates.jpg
اسرائیل سے منسلک کمپنی کا شہریوں کو خفیہ طور پر غزہ سے نکالنے کا انکشاف
اسرائیل سے منسلک کمپنی کا شہریوں کو خفیہ طور پر غزہ سے نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی انتہاپسند وزرا کا کہنا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر کا مقصد فلسطینی ریاست کا قیام روکنا ہے۔
اقوام متحدہ نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاری کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی غیرقانونی آباد کاری میں توسیع 2017 کے بعد سے بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
Pages:
[1]