slotcosino Publish time 2025-12-27 16:05:46

’اساتذہ کے ذہنی ٹارچر‘ پر لاہور یونیورسٹی کے طالب علم نے تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی

یونیورسٹی آف لاہور کے طالب علم نے کیمپس کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور کے طالب علم محمد اویس کی یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔



ویڈیو میں طالب علم کو چھلانگ لگاتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متوفی کے بھائی محمد صحیب سلطان نے کہا کہ اساتذہ کی جانب سے میرے بھائی محمد اویس کو ذہنی ٹارچر کیا جارہا تھا، اساتذہ کی جانب سے پریشر تھا کے میرے بھائی محمد اویس کو حاضری کم ہونے پر امتحان میں نہیں بیٹھنے دیں گے۔
مزید پڑھیں /2025/12/1157860-americanadalat-1524707879-100x90.webp

کراچی: شوہر اخلاقی طور پر بیوی کی خودکشی کا ذمہ دار ہے لیکن سزا دینا ممکن نہیں، عدالت /2025/12/suicide1760485575-0-100x90.webp

کراچی میں نو عمر لڑکی نے موبائل پیکج نہ کروانے پر دلبرادشتہ ہوکر خودکشی کرلی /2025/12/2668890-girlrape-1721138205-100x90.webp

برہنہ ویڈیو بناکربلیک میلنگ،2 لاکھ ہتھیالیےگئے،آئی فون نہ دینےپر ویڈیو وائرل، بچے کی خودکشی کی کوشش



محمد صحیب سلطان نے کہا کہ میرے بھائی اویس نے ٹیچر سے درخواست بھی کی تھی کے میرا سمسٹر ضائع ہوجائے گا لہذا اُسے امتحان میں بیٹھنے دیں مگر مسلسل انکار کیا گیا۔

ویڈیو میں یونیورسٹی کی تیسری منزل سے طالب علم محمد اویس کو چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے 174 کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی تھی۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی کے طالب علموں نے کیمپس میں نوجوان طالب علم کی خودکشی پر احتجاج کیا اور اویس کو انصاف دو کے نعرے لگائے تھے۔
Pages: [1]
View full version: ’اساتذہ کے ذہنی ٹارچر‘ پر لاہور یونیورسٹی کے طالب علم نے تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی