غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 2 فلسطینی شہید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-22/1539847_9783956_%D8%A7%D8%B2%D8%A7_updates.jpgفائل فوٹوغزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی خلاف ورزیاں جاری ہیں، فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی فوج نے آپریشن کرتے ہوئے ایک بچے سمیت دو فلسطینیوں کو شہید کیا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-22/1539838_051353_updates.jpg
ہماری فوج کسی بھی وقت اپنے دشمنوں کیخلاف حملہ کرسکتی ہے، اسرائیل
اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اُن کی فوج کسی بھی وقت اپنے دشمنوں کے خلاف حملہ کرسکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب غزہ شہر میں اسرائیلی بمباری سے تباہ حال عمارت گرنے سے 4 فلسطینی شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر کی غزہ جنگ بندی کے بعد سے اب تک 46 خستہ حال عمارتیں گر چکی ہیں جن میں 18 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی سرزمین پر مزید 19 نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی بھی منظوری دے دی ہے۔
Pages:
[1]