فیصل آباد: کینال روڈ پر کار اور ایمبولینس کی ٹکر، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541421_4746511_f_updates.jpgفائل فوٹوفیصل آباد میں کینال روڈ پر کار اور ایمبولینس کی ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں کار سوار 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ ایمبولینس میں سوار 3 افراد بھی معمولی زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق ایمبولینس میں سوار تینوں افراد نشے کی حالت میں تھے، جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Pages:
[1]