غیرت کے نام پر بہن کے قتل کے کیس میں بھائی کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541422_5010920_07_updates.jpgفائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے غیرت کے نام پر بہن کے قتل کے کیس میں بھائی کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے مجرم ایاز عادل کی اپیل منظور کر لی۔
عدالت نے اعترافی بیان کو قابلِ قبول بنانے کے لیے قانون سازی کی تجویز دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ پولیس کے سامنے اعترافی بیان موجودہ قانون میں شہادت نہیں، پراسیکیوشن قتل ثابت کرنے میں ناکام رہی۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شواہد اکٹھے کرنے اور پیش کرنے میں سنگین خامیاں سامنے آئیں۔
واضح رہے کہ لاہور کی سیشن کورٹ نے مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
Pages:
[1]