مجھے پاکستان میں گھومنے کیلئے کوئی جواز نہیں چاہیے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541423_6967973_kpk_updates.jpgفائل فوٹووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان میں گھومنے کے لیے کوئی جواز نہیں چاہیے۔
لاہور میں شاہ محمود قریشی کے گھر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ میرا پاکستان ہے میرا جہاں دل چاہے گا میں جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں لاہور آیا ہوں تاکہ تمام تنظیمی دوستوں سے ملوں، اسیران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ان کے گھر جارہا ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-12-27/1541215_050530_updates.jpg
حکومت سیاسی و جمہوری اصلاحات پر مذاکرات کیلئے تیار، 2024 کے الیکشن پر کوئی بات نہیں ہوگی، PTI کو پیغام مل گیا، بیرسٹر گوہر کی تصدیق
انصار عباسیاسلام آباد :…باخبر ذرائع نے اس... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری حکومت نے جیل میں قید قیادت سے ملنے کے لیے باقاعدہ لیٹر لکھا جس کا جواب نہیں دیا گیا، نہ مجھے اپنے بانی سے ملنے دے رہے ہیں نہ قیادت سے ملنے دے رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ کی ذمہ داری تحریک تحفظ آئین کی ہے۔
Pages:
[1]