مسجد نبویﷺ کے مؤذن شیخ فیصل نعمان کی بستر مرگ سے آخری ویڈیو وائرل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541130_9042876_%D8%A8%D8%B7%D8%B3%DA%A9_updates.jpg— فائل فوٹورواں ہفتے انتقال کرنے والے مسجد نبویﷺ کے مؤذن شیخ فیصل نعمان کی بستر مرگ سے آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مسجد نبویﷺ کے مؤذن شیخ فیصل نعمان اپنی پوری زندگی اللّٰہ اور اس کے آخری نبیﷺ کے مہمانوں کو نماز کی دعوت دینے میں وقف کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھی انہیں نماز کی دعوت یعنی مدھم آواز میں آذان دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ شیخ فیصل نعمان کا انتقال بروز پیر، 22 دسمبر کو ہوا۔ ان کی نمازِ جنازہ 23 دسمبر کو بعد از نمازِ فجر مسجد نبویﷺ میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں جنت البقیع قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540528_100404_updates.jpg
مسجد نبویﷺ کے موذن شیخ فیصل نعمان انتقال کر گئے
مسجد نبویؐ کے مؤذن شیخ فیصل نعمان پیر کی شام انتقال کر گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شیخ فیصل نعمان کو 2001 میں 14 برس کی عمر میں مسجد نبویﷺ کا مؤذن مقرر کیا گیا تھا۔ اذان دینا مؤذن کے خاندان کی روایت رہی ہے۔ ان کے والد اور دادا بھی مسجد نبویﷺ میں مؤذن کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے آخری وقت تک مسجد نبویﷺ میں اپنی خدمات انجام دیں۔
Pages:
[1]