متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541079_5177249_News88888_updates.jpgوزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضا میں سلامی دی۔
برادر اسلامی ملک یو اے ای کے صدر کا پاکستان آمد پر شاندار اور تاریخی استقبال کیا گیا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541079_1748510_Field-marshal-and-UAE-president_updates.jpg
وفاقی کابینہ کے اہم وزراء بھی معزز مہمان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ اس دوران شیخ محمد بن زاید النہیان نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے مصافحہ بھی کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541079_462948_UAE-president-in-pakistan_updates.jpg
نور خان ایئربیس پر متحدہ عرب امارات کے صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ معزز مہمانوں کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541079_4228262_News888_updates.jpg
اسکرین گریب
اس سے قبل صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان کی آمد پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اِنہیں فضائی سلامی دی۔
پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے صدر یو اے ای کے طیارے کو حصار میں لے لیا تھا۔
شیخ محمد بن زاید النہیان کا یہ دورۂ دونوں ممالک پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طویل المدتی برادرانہ و دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541079_8413087_UAE-presedent-in-pakistan-3_updates.jpg
اپنے دورے کے دوران اماراتی صدر وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ عالمی و علاقائی امور پر بھی بات چیت ہوگی۔ ان کے دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یو اے ای کے صدر کا یہ دورہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام کو مزید تقویت بخشے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541079_6322394_Shehbaz-and-Muhammad-bin-zayed_updates.jpg
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی دو طرفہ تعلقات اورمضبوط روابط کے لیے یو اے ای کا دورہ کر چکی ہے۔
Pages:
[1]