بادشاہ چارلس کا کرسمس خطاب میں شہزادہ ہیری کیلئے مفاہمت کا اشارہ؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541096_8750563_News10_updates.jpg---فائل فوٹوبرطانیہ کے بادشاہ، شاہ چارلس سوم نے اپنے کرسمس خطاب میں نرمی، ہمدردی اور مفاہمت پر زور دیتے ہوئے ایسے الفاظ استعمال کیے جنہیں شاہی مبصرین شہزادہ ہیری کے لیے ایک مثبت پیغام قرار دے رہے ہیں۔
شاہ چارلس نے کرسمس کے موقع پر قوم سے خطاب کے دوران دو مرتبہ ’مفاہمت‘ کا ذکر کیا جس پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ بادشاہ اپنے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بادشاہ کے قریبی ذرائع کا اس تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ محض ایک عام پیغام تھا۔
برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شاہ چارلس خاندانی اختلافات ختم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-25/1540804_103757_updates.jpg
شہزادہ ولیم کا تاحال شہزادہ ہیری کے شاہی رقم کے استعمال پر غصے کا اظہار
برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ ولیم نے چھوٹے بھائی، شاہی خاندان سے منحرف شہزادہ ہیری کے شاہی ذمہ داریوں سے علیحدگی کے باوجود تاحال شاہی خاندان سے مالی فوائد حاصل کرنے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب رائل ایڈیٹر ایملی فرگوسن کے مطابق رواں سال ستمبر میں شاہ چارلس اور شہزادہ ہیری کے درمیان 18 ماہ کے بعد ملاقات ہوئی جسے مفاہمت کی جانب ایک چھوٹا مگر اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ایملی فرگوسن نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ برسوں کی بداعتمادی اور تلخی کے بعد صلح آسان نہیں لیکن امید کی جا سکتی ہے کہ بادشاہ کا پیغام اندرونی خاندانی معاملات پر بھی لاگو ہو۔
واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے 2020ء میں اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور بیٹے پرنس آرچی کے ساتھ شاہی ذمہ داریوں سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
بعد ازاں ہیری اور میگھن نے شاہی خاندان پر نسل پرستانہ رویے کے الزامات عائد کیے اور اپنے تحفظات ٹیلی وژن انٹرویوز میں کھل کر بیان کیے۔
یہ جوڑا اس وقت امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بیٹے آرچی اور بیٹی شہزادی لیلیبیٹ کے ساتھ مقیم ہے۔
Pages:
[1]