شمالی کوریا کی پہلی ایٹمی آبدوز کی نئی تصاویر جاری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541058_6826454_%DA%A9%DB%8C%D9%85_updates.jpgفوٹو: بشکریہ شمالی کورین میڈیاشمالی کوریا نے اپنی پہلی ایٹمی آبدوز کی نئی تصاویر جاری کردیں۔
شمالی کوریا نے آبدوز کی نئی تصاویر جاری کرنے کے ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ انکی پہلی جوہری آبدوز کا سائز امریکی بحریہ کے حملہ آور جہازوں میں سے کچھ کے برابر ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-23/1540073_035621_updates.jpg
امریکا کا سو گنا زیادہ طاقتور ٹرمپ کلاس بحری جہاز بنانے کا اعلان
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ کو دنیا کی طاقتو ترین بحریہ بنا رہے ہیں، 15 آبدوزیں بنائی جارہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ اِن تصاویر میں کم جونگ اُن کو آبدوز میں گائیڈڈ میزائل کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے ابھی تک لانچ نہیں کیا گیا۔
شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے ایٹمی آبدوز کی تیاری پر اپنی بحریہ کی جدید کاری اور جوہری ہتھیاروں میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541058_449890_%D9%86%DB%81%D8%B1%D8%AA%DA%BE_updates.jpgشمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کو آبدوز کی تیاری سے متعلق بریفنگ دی جارہی ہے۔فوٹو: بشکریہ کورین میڈیا
غیرملکی میڈیا کے مطابق جاری ہونے والی ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہشمالی کوریا میں مقامی سطح پر ایٹمی آبدوز کی تیاری میں کافی پیش رفت ہوئی ہے، پہلی بار اس کا اعلان مارچ میں کیا گیا تھا۔
Pages:
[1]