بھارت: شوہر نے بچوں کے سامنے بیوی کو آگ لگا دی، ماں کو بچانے والی بیٹی کو بھی آگ میں دھکیل دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541073_1101807_News6_updates.jpgفوٹو بشکریہ بھارتی میڈیابھارتی شہر حیدرآباد میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو بچوں کے سامنے آگ لگا کر قتل کر دیا۔ ملزم نے ماں کو بچانے کے لیے آگے بڑھنے والی بیٹی کو بھی آگ میں دھکیل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت وینکٹیش کے نام سے ہوئی ہے جسے اپنی بیوی تروینی کیساتھ شک کی بنیاد پر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔
رواں ماہ 24 دسمبر کو وینکٹیش نے پہلے اپنی بیوی کو بچوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا، پھر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ جب اس کی بیٹی نے ماں کو بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے بیٹی کو بھی آگ میں دھکیل دیا اور فرار ہو گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-23/1540165_102213_updates.jpg
بھارت:بیوی کا شوہر کی باتھ روم میں اچانک موت کا رچایا گیا ڈرامہ بے نقاب
بھارتی شہر حیدرآباد میں بیوی کی جانب سے شوہر کی باتھ روم میں اچانک موت کا رچایا گیا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اور بچی کی چیخ و پکار سن کر جب تک پڑوسی مدد کے لیے پہنچے تو اس وقت تک تروینی شدید جھلسنے کے باعث دم توڑ چکی تھی جبکہ اس کی بیٹی معمولی زخمی تھی جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وینکٹیش اور تروینی کی لو میرج ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔
پولیس کے مطابق مسلسل گھریلو تشدد سے تنگ آ کر تروینی کچھ دن قبل اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی۔ بعد میں وینکٹیش خود کو بدلنے کا وعدہ کر کے اِسے گھر واپس لایا تھا اور جھگڑے کے دوران آگ لگا دی۔
Pages:
[1]